بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق
بلوچستان کےعلاقے قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کاکوزئی اور بدوان قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیویز ذرائع نے بتایا کہ دونوں قبائل کے درمیان مسلح تصادم کا واقعہ ذاتی چپقلش کا نتیجہ ہے، واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق خونی تصادم میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال چمن اور قلعہ عبداللہ منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، قبائل کے درمیان لڑائی کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی آمدورفت بھی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔
لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف سی، لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم کاکوزئی اور بدوان قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔












لائیو ٹی وی