• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری تعینات کرنے کا فیصلہ

شائع July 21, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کےاحکامات جاری کر دیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے، ایف سی دوران انتخابات کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

قبل ازیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

خیال رہےکہ سینیٹ انتخابات آج (21 جولائی) کی صبح 11 بجے خیبرپختونخوا اسمبلی میں شیڈول ہیں۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا ہے، ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25 منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھایا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا۔

مخصوص نشستوں میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں شامل ہیں، جمیعت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ( ن ) کے سات ، سات اراکین نے حلف لیا، پیپلز پارٹی کے 4، اے این پی کے 2 اور پی ٹی آئی (پی) کے ایک رکن نے حلف اٹھا لیا۔

مسلم لیگ( ن ) ارکان میں فرح خان، آمنہ سردار، فائزہ ملک، شازیہ جدون، جمیلہ پراچہ، افشاں حسین، سونیا حسین اوراقلیتی رکن سریش کمار شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کی مہر سلطانہ ،شازیہ طہماش، اشبرجدون، فرزانہ شریں اور اقلیتی رکن بیاری لال نے بھی حلف اٹھالیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025