خاتون خزانے کی تلاش میں کراچی سے بہالپور پہنچ گئی، مزار کے احاطے میں کھدائی پر گرفتار
کراچی کی ایک رہائشی خاتون خزانے کی تلاش میں پنجاب کے شہر بہاولپور کے نواحی علاقے پہنچ گئی، پولیس نے مزار کے احاطے میں کھدائی کرنے پر خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق خزانے کی تلاش میں کراچی سے بہاولپور جانے والی خاتون نے شہر کے نواح میں واقع دربار سے ملحقہ جگہ پر کھدائی کردی۔
بابا غلام نبی کے دربار کی انتظامیہ نے خاتون پر بزرگ کی قبر کی بے حرمتی کاالزام عائد کردیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں خزانہ مدفن ہے اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی ہوں۔












لائیو ٹی وی