• KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کے باوجود دنیا کے ’کمزور ترین‘ پاسپورٹس میں شامل

شائع July 24, 2025
سنگاپور، جاپان اور جنوبی کوریا سرفہرست ہیں، جب کہ افغانستان آخری نمبر پر ہے
— فائل فوٹو: ڈان
سنگاپور، جاپان اور جنوبی کوریا سرفہرست ہیں، جب کہ افغانستان آخری نمبر پر ہے — فائل فوٹو: ڈان

پاکستان کا پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کے باوجود بدستور دنیا کے ’کمزور ترین‘ پاسپورٹس میں شامل ہے، جب کہ دیگر ایشیائی ممالک کے پاسپورٹس دنیا کے طاقتور ترین سفری دستاویزات کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان اس وقت صرف جنگ زدہ ممالک صومالیہ، یمن، عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر فہرست میں 96ویں نمبر پر ہے۔

اگرچہ یہ درجہ بندی اب بھی کافی نیچے ہے، تاہم اس میں معمولی بہتری آئی ہے، 2024 میں پاکستانی پاسپورٹ یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر مسلسل چوتھے سال چوتھے بدترین درجے پر تھا۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا کے 199 پاسپورٹس کa 227 سفری مقامات پر ویزا فری رسائی کے لحاظ سے موازنہ کرتا ہے اور دنیا کے تمام پاسپورٹس کو اس بنیاد پر درجہ دیتا ہے کہ ان کے حامل افراد کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے داخل ہو سکتے ہیں۔

سنگاپور، جاپان اور جنوبی کوریا فہرست میں سرفہرست ہیں جب کہ افغانستان آخری نمبر پر ہے۔

اگر کسی ملک میں داخلے کے لیے ویزا درکار نہ ہو، تو اس پاسپورٹ کو ایک پوائنٹ دیا جاتا ہے، اسی طرح، اگر کسی ملک میں ویزا آن ارائیول (وی او اے)، وزیٹر پرمٹ یا الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سے داخلہ ممکن ہو تب بھی اسے ایک کا اسکور ملتا ہے۔

لیکن جہاں ویزا لازمی ہو یا اگر سفر سے قبل ای ویزا یا حکومت کی منظوری کے بغیر داخلہ ممکن نہ ہو، تو اس صورت میں اس پاسپورٹ کو 0 اسکور دیا جاتا ہے۔

ہر پاسپورٹ کو کُل اسکور اس بنیاد پر دیا جاتا ہے کہ وہ کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے داخل ہو سکتا ہے۔

سنگاپور اس وقت پہلے نمبر پر ہے، جب کہ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، 7 یورپی یونین ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ایک اور یورپی 7 ملکی گروپ چوتھے نمبر پر ہے، آسٹریا، بیلجیم، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے، پرتگال، سوئیڈن، نیوزی لینڈ، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہے۔

برطانیہ اور امریکا نے جنوری سے اب تک عالمی درجہ بندی میں ایک ایک درجہ کھو دیا ہے، جو ان کی طویل المدتی تنزلی کی عکاسی کرتا ہے، ایک وقت میں دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ تصور کیے جانے والے (برطانیہ (2015 میں) اور امریکا (2014 میں)) اب بالترتیب چھٹے اور دسویں نمبر پر آچکے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے اور اس کی رینکنگ 85ویں سے بڑھ کر 77ویں ہو گئی ہے، سعودی عرب نے ویزا فری رسائی کے لحاظ سے سب سے بڑی پیش رفت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی نمایاں ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جو گزشتہ 10 برسوں میں 42ویں پوزیشن سے 8ویں پر پہنچ گیا ہے، اور واحد بڑا ترقی کرنے والا ملک ہے جو ٹاپ 10 میں شامل ہوا ہے۔

ایک اور قابل ذکر ملک چین ہے، جس نے 2015 سے اب تک 94ویں پوزیشن سے 60ویں پر ترقی کی ہے، یہ قابلِ ذکر بات ہے کیونکہ اسے اب تک یورپ کے شینجن علاقے میں ویزا فری داخلہ حاصل نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025