فشریز و کھجور کی برآمدات سے سالانہ 85 کروڑ ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں، وفاقی وزیر بحری امور
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ فشریز و کھجور کی برآمدات سے سالانہ 85 کروڑ ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں،گوادر کی ترقی میں فشریز اور کھجور اہم ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت گوادر بندرگاہ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں گوادر کی ترقی میں فشریز اور کھجور کو اہم قرار دیا گیا۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فشریز و کھجور کی برآمدات سے سالانہ85کروڑ ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں،گوادر میں مقامی وسائل کے استعمال اور کاروباری طبقے کو بااختیار بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مچھلی کی سالانہ صلاحیت 3 لاکھ ٹن، پیداوار نصف سے کم ہے، ویلیو ایڈیشن سے فشریز کی سالانہ آمدنی 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوسکتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گوادر میں جدید فش پروسیسنگ و پیکنگ کی ضرورت ہے، پنجگور اور تربت سالانہ 2 لاکھ ٹن سے زائد کھجور پیدا کرتے ہیں، ویلیو ایڈیڈ کھجور سے سالانہ 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آمدنی ممکن ہے۔
محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ گوادر سے کراچی ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کی تجویز ہے،اور گوادر سے اسلام آباد ہفتہ وار پرواز شروع کرنے پر غور کررہے ہیں، سرمایہ کاروں کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا نظام بھی زیر غور ہے۔












لائیو ٹی وی