حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی
وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی گیس پر 238 روپےفی ملین برٹش تھرمل یونٹ ( ایم ایم بی ٹی یو) لیوی عائد کر دی، حاصل کردہ لیوی سے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی گیس پر 238 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد کر دی۔
ذرائع کے مطابق آف دی گرڈ کیپٹوپاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025کے تحت لیوی عائد کی گئی ہے، وفاقی حکومت نےکیپٹو پاور پلانٹس لیوی سے بجلی سستی کرنےکا منصوبہ تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور لیوی سے پہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی بڑھانے کا پلان بنایا ہے، لیوی کی رقم تمام کیٹیگری کے بجلی صارفین کو ٹیرف میں کمی پر استعمال ہوگی۔
وفاقی حکومت نے یکم فروری 2025 کو کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف بڑھایا تھا جسے 3 ہزار روپےسے بڑھا کر ساڑھے 3 ہزار روپےکیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کیپٹو پاو رپلانٹس کے لیے ٹیرف بڑھانے کےبعد لیوی لاگوکرنےکا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔












لائیو ٹی وی