• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

ہمایوں سعید فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، ندا یاسر کا انکشاف

شائع July 25, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ہمایوں سعید اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، ان کے دیور نے اداکار کا علاج کیا۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں اداکارہ نتاشا علی اور ثنا عسکری شریک ہوئیں، جہاں تمام مہمانوں نے بیرون ملک پیش آنے والے واقعات اور حادثات کا ذکر کیا۔

اداکارہ نتاشا علی نے بتایا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ تھائی لینڈ گئی تھیں، جہاں ان کی ایک سہیلی سوئمنگ پول میں گر کر شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی سہیلی کی پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ان کا پورا ٹرپ خراب ہوگیا۔

اداکارہ رباب مسعود نے واقعہ بتایا کہ جب وہ تھائی لینڈ گھومنے گئی تھیں تو ان کے سامنے چور ایک شخص کی جیپ کاٹ کر پیسے نکال رہا تھا اور انہوں نے متاثرہ شخص کو آوازیں دے کر خبردار بھی کیا لیکن انہوں نے ان کی بات نہ سمجھی۔

اسی دوران ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید بھی تھائی لینڈ میں ہی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ندا یاسر کے مطابق ہمایوں سعید سمندر میں موٹر سے چلنے والی واٹر بائیک (جیٹ اسکی) چلاتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار اتنے زخمی ہوگئے کہ انہوں نے واپس پاکستان آکر علاج کروایا اور ان کے دیور نے اداکار کا علاج کیا۔

ندا یاسر کے مطابق ہمایوں سعید ان کے دیور سے ہی علاج کرواتے ہیں، ان کے دیور دندان ساز ہیں، انہوں نے ہمایوں سعید کا علاج کیا۔

اگرچہ ندا یاسر نے بتایا کہ ہمایوں سعید فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے مگر انہون نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ممکنہ طور پر ہمایوں سعید 2015 کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہوں گے، کیوں کہ مذکورہ فلم میں ان کے جیٹ اسکنگ کرنے کے مناظر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025