• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

نشو بیگم کے چھوٹے داماد انتقال کر گئے

شائع July 26, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ نشو بیگم کے چھوٹے داماد علی رضا 47 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری ولاگ میں داماد کے انتقال کی خبر بتائی، جہاں وہ داماد سے گزارے آخری لمحات کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔

نشو بیگم نے بتایا کہ 22 جولائی کو ان کے داماد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے، موت سے ایک رات قبل وہ ان سے مل کر آئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے داماد خراب طبیعت کی وجہ سے ہسپتال ہی جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا، ہسپتال پہنچنے تک وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ انتقال سے ایک دن قبل وہ داماد کے گھر گئیں تو ان کے ساتھ ہنسی خوشی وقت گزارنے کے بعد واپس آئی تھیں۔

نشو بیگم کے مطابق ان کے داماد کو کوئی بیماری نہیں تھی، وہ صحت مند اور جوان تھے، ان کی اچانک موت نے پورے خاندان کو ہلا ڈالا۔

سینئر اداکارہ نے داماد کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا کے انتقال کی خبر پورے خاندان پر قہر بن کر نازل ہوئی، داماد کی والدہ اور ان کی بیٹی سمیت مرحوم کے بچے ابھی تک نڈھال ہیں۔

داماد کے انتقال کی بات کرتے ہوئے نشو بیگم آبدیدہ بھی ہوگئیں اور بتایا کہ داماد کے نماز جنازہ میں ریمبو اور صاحبہ سمیت مرحوم کے بہت سارے دوستوں نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے داماد کی مغفرت کے لیے دعا کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025