• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

بہاولنگر: خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹر گرفتار، نجی ہسپتال سیل

شائع July 27, 2025
نجی ہسپتال 15 سال سے چل رہا ہے، کئی بار سیل کیا گیا، مگر معمولی جرمانہ لیکر کھول دیا جاتا تھا۔
—فائل فوٹو: ڈان
نجی ہسپتال 15 سال سے چل رہا ہے، کئی بار سیل کیا گیا، مگر معمولی جرمانہ لیکر کھول دیا جاتا تھا۔ —فائل فوٹو: ڈان

بہاولنگر میں حسین آباد چوک میں واقع نجی ہسپتال میں 3 روز قبل خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی شکایت پر بی ڈویژن پولیس نے 24 جولائی کو درج کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے زبیدہ نائیک ہسپتال، حسین آباد چوک کا دورہ کیا، جہاں مختلف کمروں میں کئی مریض آپریشن کے بعد زیر علاج تھے، جن کا سی سیکشن ہوا تھا۔

جب ٹیم آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئی تو 4 افراد ڈاکٹرز کے یونیفارم میں ایک مریضہ کا آپریشن کر رہے تھے، طلب کرنے پر وہ کوئی لائسنس یا اسناد پیش نہیں کر سکے اور اعتراف کیا کہ وہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر نہیں، بلکہ ہسپتال کے مالک اسلم حیات نے انہیں آپریشن کے لیے رکھا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہسپتال میں کوئی مستند ڈاکٹر تعینات نہیں تھا، اسلم کے پاس بھی کوئی ڈگری یا لائسنس نہیں تھا، مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، جن میں ہسپتال مالک اسلم بھی شامل ہے، جو موقع سے فرار ہو گیا، اب تک 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، غیر قانونی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے اور تمام مریضوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہسپتال تقریباً 15 سال سے چل رہا تھا اور محکمہ صحت کی جانب سے کئی بار چھاپے مار کر سیل کیا گیا، مگر معمولی جرمانہ ادا کر کے دوبارہ کھول دیا جاتا تھا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات سینئر ہیلتھ افسر نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ ضلع بھر بشمول بہاولنگر، منچن آباد، فورٹ عباس، چشتیاں اور ہارون آباد میں درجنوں نجی ہسپتال ایسے ہیں جہاں کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025