خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کیلئے فیس مقرر کردی گئی
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے فیس مقرر کردی گئی، سیاحتی مقامات میں داخل ہونے سے قبل انٹری فیس دینا لازمی قرار، بغیر انٹری فیس کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخل ہونے سے قبل انٹری فیس دینا لازمی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق بغیر انٹری فیس کسی کو سیاحتی مقامات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک اور دیگر مقامات کے لیے اب انٹری فیس دینا ہوگی، کاغان ویلی میں داخلے کی فیس مقرر کرنے کا باقاعدہ فیصلہ ہوگیا ہے، حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصولی پوائنٹ قائم کیا جائے گا، بڑی گاڑی سے 200، چھوٹی سے 100 اور موٹر سائیکل سے 20 روپے انٹری فیس وصول کی جائے گی۔
انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ آمدن بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، مقامی لوگ انٹری فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، انٹری فیس مقرر کرنے سے ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی ملے گی۔
دستاویز کے مطابق انٹری فیس مقرر کرنے کی منظوری بورڈ آف گورنرز نے دے دی ہے، انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ سیاحوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انٹری فیس سے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مالی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔












لائیو ٹی وی