• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

کراچی: سگ گزیدگی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ، یومیہ 90 سے 100 کیسز رپورٹ

شائع July 29, 2025
کتے کے کاٹنے کے 24 گھنٹے کے اندر ویکیسن لگوائی جائے ورنہ ریبیز کا خطرہ ہوسکتا ہے — فائل فوٹو: وکی ہاؤ
کتے کے کاٹنے کے 24 گھنٹے کے اندر ویکیسن لگوائی جائے ورنہ ریبیز کا خطرہ ہوسکتا ہے — فائل فوٹو: وکی ہاؤ

کراچی میں کتے کے کاٹے (سگ گزیدگی) کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جون اور جولائی میں کتوں کی جانب سے بچوں کو کاٹنے کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں جون اور جولائی کے دوران سگ گزیدگی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق اس عرصے میں سول ہسپتال میں سگ گزیدگی کے 2 ہزار 29 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جناح ہسپتال میں ایک ہزار 392 مریض لائے گئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سگ گزیدگی کے زیادہ تر واقعات نارتھ کراچی، سرجانی اور بلدیہ ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، کتے کے کاٹنے کے 24 گھنٹے کے اندر ویکیسن لگوانا ضروری ہے۔

انچارج ریبیز اینڈ ڈاگ بائیٹ سول ہسپتال ڈاکٹر رومانہ کے مطابق زیادہ تر کیسز کا تعلق بلدیہ ٹاؤن، سرجانی اور نارتھ کراچی سے ہے۔ سول ہسپتال میں یومیہ 60 سے 70 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جناح ہسپتال میں یومیہ 20 سے 30 افراد کو لایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر رومانہ نے کہا کہ سول ہسپتال میں ریبیز کا کنفرم کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، کتے کے کاٹنے کے 24 گھنٹے کے اندر ویکیسن لگوائی جائے ورنہ ریبیز کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025