• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

شوہر بھی بیوی کا بچہ ہی ہوتا ہے، مریم نفیس

شائع July 29, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ تکنیکی حساب سے دیکھا جائے تو شوہر بھی بیوی کا بچہ ہی ہوتا ہے، بیویاں انہیں بچوں کی طرح پال رہی ہوتی ہیں۔

مریم نفیس نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بچے کو جنم دینے میں کسی طرح کی کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں اور ماں بننے کے بعد ان کی زندگی میں زیادہ تبدیلیاں نہیں آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر توجہ نہیں دیتیں، تاہم اس باوجود کبھی کبھار کسی نہ کسی تنقید پر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو افراد پریشان ہوتے ہیں، وہ اپنی پریشانی سوشل میڈیا پر اداکاروں کو برا بھلا کہ کر ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مریم نفیس نے ایک واقعہ بتایا کہ ان کے لیے سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے کرنے والا ایک شخص انہیں حقیقی زندگی میں بھی ملا اور مذکورہ شخص نے انہیں خود بتایا کہ وہ انہیں سوشل میڈیا پر برا بھلا کہتے رہے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق مذکورہ شخص نے تسلیم کرنے کے بعد ان کے ساتھ تصویر کھچوانے کی فرمائش کی جو کہ انہوں نے پوری کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر بچے کی دیکھ بھال میں ان کا ساتھ دیتے ہیں، عام طور پر ان کے شوہر جیسے دوسرے شوہر نہیں ہوتے، وہ بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرتے۔

مزید کتنے بچے ہونے چاہئیے کہ سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ دو ہی بچے ہونے چاہیے۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ ایک بیٹی، ایک بیٹا ہونا چاہیے۔

اسی بات پر ہی انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو تکنیکی طور پر شوہر بھی بیوی کا بچہ ہی ہوتا ہے، بیویاں انہیں پال رہی ہوتی ہیں، اس لیے ان کے علاوہ باقی دو بچے ہونے چاہیے۔

اداکارہ کی مذکورہ بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان کی بات پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی بات ٹھیک ہے، ان جیسی خواتین اپنے شوہروں کو بچے کی طرح پال سکتی ہیں، باقیوں میں ایسی ہمت نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025