• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

علیزے شاہ نے منسا ملک کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

شائع July 30, 2025
—اسکرین گریب (یوٹیوب)
—اسکرین گریب (یوٹیوب)

اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، علیزے شاہ نے منسا ملک کے خلاف کردار کشی اور جھوٹے الزامات کے باعث ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منسا ملک نے عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علیزے شاہ کی کردار کشی کی، جس سے ان کی عوامی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر قانونی نوٹس کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے منسا ملک سے 48 گھنٹوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں منسا ملک کو بتایا گیا ہے کہ انہوں نے جعلی ویڈیوز کے ذریعے علیزے شاہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ان کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے اور انہیں تھپڑ بھی مارا۔

نوٹس میں منسا ملک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عوامی سطح پر علیزے شاہ سے معافی مانگیں اور اب تک سوشل میڈیا پر ان کی بدنامی کے لیے جو کچھ بھی شیئر کیا ہے، وہ سب کچھ ہٹا دیں۔

علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری ہے، علیزے شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تین سال قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا تھا، جس پر انہوں نے اداکارہ کو چپل دے ماری تھی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ منسا ملک نے ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے، ان کے خلاف پولیس مقدمہ درج کروایا، جب کہ بااثر شوبز شخصیات سے فون کروا کر انہیں دھمکیاں بھی دلوائیں۔

بعدازاں علیزے شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ منسا ملک کی جانب سے انہیں اب بھی قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق، اداکارہ انہیں نامعلوم نمبروں کے ذریعے دھمکیاں دے رہی ہیں، جب کہ تین سال قبل بھی مذکورہ خاتون نے انہیں ایسی ہی دھمکیاں دی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025