• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

علیل عاصم بخاری کے پاؤں دبانے پر ان کی اہلیہ کی تعریفیں

شائع July 30, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکار عاصم بخاری کی اہلیہ کی جانب سے علیل شوہر کے پاؤں دبانے اور انہیں بیماری کے بستر پر رومانوی گانا سنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عاصم بخاری نے چند دن قبل ہسپتال سے جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ کسی امراض قلب کے ہسپتال میں زیر علاج نہیں، ان کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں غلط ہیں۔

سینئر اداکار نے بتایا تھا کہ اگرچہ وہ علیل ہیں اور زیر علاج ہیں لیکن وہ کسی امراض قلب کے ہسپتال میں داخل نہیں۔

عاصم بخاری کو گزشتہ ہفتے سانس لینے میں تکلیف سمیت سینے کے درد کی شکایات پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے حوالے سے خبریں تھیں کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

اب ان کی ہسپتال سے ایک اور مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں عاصم بخاری کی اہلیہ کو بیمار شوہر کے پاؤں دباتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عاصم بخاری کو ہسپتال کے بستر پر ہی دیکھا جا سکتا ہے، اداکار کو آکسیجن کی نلکی بھی لگی ہوئی نظر آتی ہے۔

ویڈیو میں اداکار کی اہلیہ کو ان کے پاؤں جب کہ بڑی صاحبزادی کو ان کی پیٹھ کو دباتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عاصم بخاری بظاہر اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے خدمت کرنے پر خوش دکھائی دیتے ہیں جب کہ ویڈیو میں اداکار کی اہلیہ علیل شوہر کے لیے رومانوی گانا بھی گنگناتی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو میں اہلیہ اداکار کو بتاتی ہیں کہ مذکورہ ان کی نواسی نے بھی گایا تھا۔

بیماری کے بستر پر موجود عاصم بخاری کے پاؤں دبانے کی اہلیہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی مداحوں نے اداکار کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025