• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

اسکوئڈ گیم کے اداکار خاتون کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ جیت گئے

شائع July 30, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نیٹ فلیکس کی معروف سروائیول ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے اداکار گونگ یو (Gong Yoo) خاتون کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ جیت گئے، عدالت نے خاتون کو معطل سزا سنادی۔

جنوبی کورین پاپ اسٹارز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی مقامی عدالت نے خاتون کو گونگ یو کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر چھ ماہ قید کی معطل سزا سنائی۔

رپورٹ کے مطابق ضلع دائجن کورٹ کی فوجداری عدالت نمبر 5 نے ملزمہ ’اے‘ کو معلوماتی نیٹ ورک کے غلط استعمال اور معلومات کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی۔

عدالت نے خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے اسے دو سال کے لیے معطل کر دیا، اگر خاتون دو سال تک ایسا ہی کوئی جرم دوبارہ نہیں کرتیں تو وہ جیل جانے سے بچ جائیں گی، تاہم اگر انہوں نے ایسا ہی جرم کیا تو انہیں 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

مذکورہ خاتون نے جنوری 2020 کے وسط میں اداکار گونگ یو کے خلاف لائیو نشریات کے دوران متعدد جھوٹے اور توہین آمیز بیانات دیے تھے۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب انہیں ہراساں نہ کیا گیا ہو اور اداکار نے انہیں اس حد تک ذہنی اذیت کا شکار بنایا کہ وہ شدید ڈہریشن کا شکار ہوچکی ہیں۔

خاتون کے ایسے دعووں کے بعد اداکار نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمہ اور اداکار گونگ یو کے درمیان کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی کوئی جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمہ کے الزامات سراسر بے بنیاد تھے اور وہ ایک طویل عرصے تک بار بار جھوٹی معلومات پھیلانے میں ملوث رہیں، اگرچہ متاثرہ شخص عوامی شخصیت ہے، جس پر عوامی توجہ معمول کی بات ہے لیکن خاتون کے الزامات کی نوعیت سنگین تھی۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ملزمہ اس سے پہلے بھی دو بار اسی نوعیت کے جرائم میں سزا پا چکی ہیں۔ تاہم اس بار اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ذہنی علاج کے لیے ہسپتال سے رجوع کرنے کی نیت ظاہر کی، جس وجہ سے انہیں نرم سزا سنائی گئی۔

وانگ یو سے قبل مارچ 2024 میں ’اسکوئڈ گیم‘ کے ہی عمر رسیدہ اداکار او یونگ سو (O Yeong-su) کو عدالت نے خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے کیس میں 8 ماہ کی معطل سزا سنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025