• KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

وزیراعظم کی چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

شائع July 30, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نےچینی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے 165 روپے ایکس مل قیمت اور 173 روپے ریٹیل قیمت پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

دوران اجلاس حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025