ماہم عامر نے معروف شخصیت کو سیٹ پر تھپڑ دے مارے تھے، محسن گیلانی کا انکشاف
سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ ماہم عامر نے ناگوار بات کہنے پر ایک معروف شخصیت کو شوٹنگ سیٹ پر تھپڑ دے مارے تھے۔
محسن گیلانی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری کی خستہ حالت اور اداکاروں کے برے رویوں پر بھی بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جو اداکار و اداکارائیں شوبز انڈسٹری کو برا سمجٖتھپھتی ہیں تو وہ وہاں کام کیوں کرتی ہیں؟
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ شوبز انڈسٹری خراب کہنے والی اداکارائیں بن سنور کر، میک اپ کرکے شوٹنگ سیٹ پر آتی ہیں جو کہ منافقت کی عکاسی ہے۔
محسن گیلانی نے بات کرتے ہوئے شوٹنگ سیٹ پر ہونے والی بدمزگیوں پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط باتیں بھی ہوجاتی ہیں، جن پر سخت رد عمل بھی آتا ہے۔
انہوں نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارہ ماہم عامر نے ایک بار شوٹنگ سیٹ پر معروف شخصیت کو ناخوشگوار بات کہنے پر تھپڑ رسید کردیے تھے۔
انہوں نے ماہم عامر کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ نہ صرف پیاری بلکہ بہادر بچی بھی ہے، ان کے والد کا تعلق پنجاب سے ہی ہے۔
اداکار کے مطابق ماہم عامر نے کسی نامناسب بات پر معروف شخصیت کو تھپڑ دے مارے تھے اور ایسی تھپڑوں کی گونج دور دور تک سنائی دیتی ہے اور بہت دیر تک سنائی دیتی ہے۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ جب ایسی ناخوشگوار بات کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسے ہی تھپڑ پڑتے ہیں۔
محسن گیلانی نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ماہم عامر نے کس معروف شخصیت کو تھپڑ دے مارے تھے، انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
سینئر اداکار نے یہ بھی واضح طور پر نہیں بتایا کہ تھپڑ کھانے والی معروف شخصیت نے کیا ناخوشگوار بات کہی تھی، جس پر انہیں تھپڑ رسید ہوئے۔
محسن گیلانی کے انکشاف کے بعد تاحال ماہم عامر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے سینئر اداکار کے دعوے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔












لائیو ٹی وی