• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والا پاؤڈر نمک نکلا، رپورٹ آگئی

شائع July 31, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ 8 جولائی کو کراچی کے کرائے کے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ اصغر کے فلیٹ سے ملنے والا پاؤڈر نمک تھا۔

عائشہ اصغر کی لاش 8 جولائی کو ملی تھی اور ان کی تدفین 11 جولائی کو ان کے آبائی شہر لاہور میں کی گئی تھی۔

پوسٹ مارٹم، پولیس کی تفتیش اور دیگر تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ اداکارہ کی موت اکتوبر 2024 کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر اداکارہ کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہوگی جب کہ ان کی موت طبعی یا حادثاتی ہوگی، وہ ممکنہ طور پر گرنے کے بعد دماغی چوٹ لگنے سے چل بسی ہوں گی، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پولیس نے شروع میں ہی حمیرا اصغر کے گھر سے کسی طرح کی منشیات نہ ملنے کی تصدیق کی تھی جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت دیگر تجزیوں سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اداکارہ نے کسی طرح کی کوئی منشیات استعمال نہیں کی تھی۔

تاہم بعد ازاں حمیرا اصغر کے فلیٹ سے دو جگہوں پر موجود سفید پاؤڈر ملا تھا جو کہ زیادہ عرصہ کھلا رہنے کی وجہ سے خراب ہوگیا تھا، جسے لیبارٹری بھجوا دیا گیا تھا، جس کی رپورٹ 31 جولائی کو پولیس کو موصول ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل ’ایکسپریس‘ کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والا پاؤڈر سمندری نمک تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملنے والا پاؤڈر منشیات نہیں تھا، سمندری پاؤڈر تھا، جسے کھانوں کو ذائقہ دار بنانے یا گھر سے بدبو ختم کرنے کے لیے رکھا گیا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025