• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

علیزے شاہ سے بدتمیزی کرنے والے ان سے معافی مانگیں، جگن کاظم

شائع July 31, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے نام لیے بغیر ماضی میں علیزے شاہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی شوبز شخصیات کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان سے معافی مانگیں، وہ ’پوسٹ ٹراماٹک اسٹریس ڈس آرڈر‘ (پی ٹی ایس ڈی) کا شکار بن چکی ہیں۔

جگن کاظم نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں علیزے شاہ کی حمایت میں بات کی اور یہ بھی بتایا کہ لوگ انہیں معافی مانگنے پر طعنے دے رہے ہیں۔

جگن کاظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں غلطی کی، علیزے شاہ کا دل دکھایا اور اب انہوں نے اس پر معافی مانگ کر قصہ ختم کیا لیکن انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق سوشل میڈیا والوں کو یہ حق نہیں پہچتا کہ وہ کسی کو ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بعض افراد ان کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

اداکارہ کا کا کہنا تھا کہ آج کل کے زمانے میں کسی سے غلطی کی معافی مانگنا بڑا کام بن چکا ہے، کوئی کسی سے معافی مانگنا نہیں چاہتا، ہر کوئی معافی کو اپنی انا کی توہین سمجھتا ہے لیکن انہوں نے معافی مانگی اور وہ شروع سے ہی ایسی ہیں، وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگ لیتی ہیں۔

انہوں نے علیزے شاہ کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے انہیں خوش دلی سے نہ صرف معاف کیا بلکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جگن کاظم نے نام لیے بغیر شوبز شخصیات کو مشورہ دیا کہ وہ بھی علیزے شاہ سے معافی مانگیں، اگر ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو معافی مانگنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، اگر کسی کے عمل اور کام سے کم عمر علیزے شاہ کا تکلیف ہوئی ہے تو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ان سے معافی مانگیں۔

ٹی وی میزبان نے کہا کہ ماضی میں علیزے شاہ پر کسی نے جوتے پھینکے، کسی نے تھپڑ ماری، کس نے بدتمیزی کی اور سینئرز نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا، اس لیے اب وہ ’پی ٹی ایس ڈی‘ کا شکار بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کو ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں یاد آتی ہیں تو انہیں پریشانی اور ڈپریشن ہونے لگتا ہے، اس لیے ان کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

اگرچہ جگن کاظم نے شوبز شخصیات کو مشورہ دیا کہ وہ علیزے شاہ سے معافی مانگیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

خیال رہے کہ چند دن قبل جگن کاظم نے یوٹیوب پر ہی ویڈیو جاری کرتے ہوئے علیزے شاہ سے ماضی میں اپنی غلطی پر معافی مانگی تھی، جس پر اداکارہ نے انہیں معاف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

علیزے شاہ نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اداکارہ منسا ملک اور گلوکارہ شازیہ منظور سمیت متعدد شخصیات پر الزامات لگائے ہیں اور دعویٰ ہے کہ ماضی میں ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ ماضی میں منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا تھا، جس پر انہوں نے انہیں جوتا دے مارا تھا جب کہ شازیہ منظور نے ایک فیشن شو کے دوران جان بوجھ کر انہیں گرایا تاکہ ویڈیو وائرل ہو۔

اسی طرح علیزے شاہ نے کسی کا نام لیے بغیر سینئر اداکاروں پر ہراساں کرنے کے الزامات بھی لگائے تھے جب کہ دو دن قبل ہی انہوں نے منسا ملک کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025