• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

خیبرپختونخوا: باجوڑ میں مارٹر شیل گھر پر گرنے سے خاندان کے 4 افراد زخمی

شائع July 31, 2025 اپ ڈیٹ August 1, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مارٹر شیل گھر پر گرنے سے خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان باجوڑ پولیس اسرار سلارزئی نے ڈان کو بتایا کہ ’گوہاتی مہمند میں ایک شہری کے گھر پر مارٹر شیل گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لار خالازو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو باجوڑ انتظامیہ نے ضلع کے 16 مقامات پر تین روزہ کرفیو نافذ کیا تھا اور ان علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا، اسرار سلارزئی نے بتایا کہ شدت پسندوں کے خلاف دو روزہ آپریشن کے بعد کرفیو اٹھا لیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ 2 اگست سے صوبے کے رہائشیوں کے مختلف مسائل پر بات چیت کے لیے ایک سلسلہ وار جرگے منعقد کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025