• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

لیونارڈو ڈی کیپریو کو اسرائیلی ہوٹل منصوبے میں سرمایہ کاری پر شدید تنقید کا سامنا

شائع August 1, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایک لگژری ہوٹل کے منصوبے میں 1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں اس ہوٹل کے منصوبے کی حتمی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد تعمیراتی کام جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

منصوبے کے تحت دو عمارتوں پر مشتمل ہوٹل میں تقریباً 365 کمرے، ایک سوئمنگ پول، ریستوران، کانفرنس سینٹر، کمرشل ایریاز اور ایک یاٹ مرینا شامل ہوں گے۔

یہ منصوبہ اسرائیل کی ایک کمپنی ’ہگاگ گروپ‘ مکمل کرے گی، جس کا دعویٰ ہے کہ یہ ماحول دوست ہوٹل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق لیونارڈو ڈی کیپریو کی شمولیت ان کے ماحولیاتی کاموں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تاہم، دنیا بھر میں لوگ اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 21 ماہ گزر چکے ہیں، جس میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے لیونارڈو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماحولیات کے نام پر نسلی امتیاز کو دھو رہے ہیں، کچھ نے طنزاً انہیں اداکاری کے پردے میں منافق امن کا سفیر قرار دیا۔

کئی صارفین نے ان کا موازنہ معروف اداکار مارلن برانڈو سے کرتے ہوئے کہا کہ ڈی کیپریو شاید اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسے برانڈو نے صاف پانی کے حق میں آواز اٹھا کر کی تھی۔

کچھ افراد نے ان کی نجی زندگی پر بھی طنز کیا اور اسرائیل کو ان کی ڈیٹنگ ترجیحات جیسا ایک ’متنازع انتخاب‘ قرار دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا اسرائیل سے تعلق سامنے آیا ہو، 2014 میں بھی وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ایک تقریب میں ملاقات کر چکے ہیں۔

جب دنیا بھر میں طلبا فلسطینی پرچم لہرانے پر گرفتار ہو رہے ہیں اور لوگ اپنی نوکریاں داؤ پر لگا کر غزہ کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں، ایسے میں ڈی کیپریو کی سرمایہ کاری کو غیر حساس اور ناقابل قبول قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025