• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

حج کی سعادت سعودی شاہی مہمان بن کر حاصل کی، جنت مرزا

شائع August 7, 2025
—انسٹاگرام
—انسٹاگرام

مقبول ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے رواں برس حج کی سعادت سعودی حکومت کی دعوت پر شاہی مہمان کے طور پر حاصل کی، جسے وہ اپنے لیے اعزاز قرار دیتی ہیں۔

رواں سال جنت مرزا نے اپنی بہن علشبہ انجم اور والدین کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی اور اس بابرکت موقع کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر سے ایک مداح نے انسٹاگرام پر حج کے حوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ وہ حج پر کیسے گئیں، کیونکہ ان کا حج بہت شاہانہ محسوس ہوا، ہر چیز بہت اعلیٰ درجے کی تھی، جب کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔

جنت مرزا نے اس سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ابتدا میں سوشل میڈیا پر حج کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا کیونکہ انہیں آن لائن تنقید کا خدشہ تھا۔

تاہم، اب وہ سب کو یہ بات بتانا چاہتی ہیں کہ ماشاءاللہ اور الحمدللہ، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب کی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025