• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر، ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا ہوگا، بلاول بھٹو

شائع August 28, 2025 اپ ڈیٹ August 29, 2025
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ، پیپلزپارٹی/ فیس بک
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ، پیپلزپارٹی/ فیس بک

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، ہمیں مستقبل کا ہر منصوبہ ماحولیاتی صورتحال کو سامنے رکھ کر بنانا ہو گا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب سےجاں بحق افرادکے ورثا سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے نئے سلسلے کے آغاز پر سیلاب کی صورتحال مزید دشوار ہو سکتی ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ریسکیو آپریشنز میں مصروف رضاکاروں اور پاک فوج کےجوانوں کےحوصلوں کو بھی سراہا اور کہا کہ قوم ہرقسم کی تقسیم کو بالائے طاق رکھ کربحران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بطور قوم پہلے بھی بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے، اتحاد کی طاقت سے ہم اس بار بھی سرخرو ہوں گے، پیپلزپارٹی کارکنان اور عہدیداران سیلاب سے متاثرہ افرادکی آگے بڑھ کر مدد کریں۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025