سیالکوٹ شہر اورگرد و نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
سیالکوٹ شہر اورگرد و نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں شاہراہوں اورگلیوں میں پانی کھڑاہوگیا۔
واضح رہے کہ 27 اگست کو سیالکوٹ میں بارش نے شہر کو ڈبو کر رکھ دیا تھا، شہر اور گرد ونواح میں ریکارڈ 355 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی تھی۔
طوفانی بارش کے باعث سیالکوٹ کے مرکزی علاقوں اور گردونواح کے تمام علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے، شہر میں کوئی سڑک، چوراہا، بازار،گلی یا محلہ ایسا نہیں جہاں 2 سے 3 فٹ پانی کھڑا نہ ہوا ہو۔
ڈان نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں 2 دن وقفےکے بعد آج پھر بارش کا نواں اسپیل شروع ہوگیا، بارش کےباعث شاہراہوں اورگلیوں میں پانی کھڑاہوگیا۔
شہری سیلاب سےخوفزدہ ہیں اوردعائیں شروع کردیں، بارش کی وجہ سے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی بھی بند ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ چند منٹوں کی بارش سے شہر سیالکوٹ ایک بار پھر پانی کی لپیٹ میں ہے، اللّٰہ تعالیٰ اپنا کرم فرمائیں،آمین
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں پھر بارش ہو گئی۔












لائیو ٹی وی