پہلا ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ ویمنز کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمنز کا 256 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جنوبی افریقہ کی ماریزان کیپ اور تیزمین برٹس نے شاندار ناٹ آؤٹ سنچریاں اسکور کیں۔
پروٹیز بیٹرز ماریزان کیپ 116 رنز بنا کر جب کہ تیزمین برٹس 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
پاکستان کی جانب سے رامین شمیم اور سعدیہ اقبال کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے تھے۔
ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین نے پروٹیز باؤلرز کے خلاف عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں پانچویں سنچری اسکور کرتے ہوئے شاندار 121 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
اوپنر بیٹر منیبہ علی 76 رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 33 رنز اسکورکیے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، ٹومی سیکھو کھونے ایک حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ 19 جبکہ تیسرا میچ 22 ستمبر کو شیڈول ہے۔












لائیو ٹی وی