آوازیں کسنے والے بھارتی شائقین کو حارث رؤف کا کرارہ جواب
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف توجہ کا مرکز بنے رہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اس دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھارتی بیٹرز کے ساتھ ساتھ شائقین کو بھی کرارہ جواب دیتے رہے۔
دوران میچ بھارتی فینز حارث رؤف کو ’کوہلی کوہلی کے نعرے‘ لگا کر تنگ کرنے کی کوشش کرتے رہے تو جواب بھی فاسٹ باؤلر انہیں 6 بھارتی طیاروں کی تباہی کی کہانی اشاروں میں سمجھاتے رہے۔
حارث رؤف کے بھارتی فینز کے منفرد انداز میں جواب دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف نے حارث رؤف کی ویڈیو لگاتے ہوئے لکھا کہ فاسٹ باؤلر رافیل طیاروں کے گرنے کی نقل کرتے ہوئے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ 0-6 بہترین ہے۔
شیر علی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ حارث رؤف بھارتیوں کو دکھا رہے ہیں کہ ان کے جہاز کیسے گرائے گئے تھے۔











لائیو ٹی وی