آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم سری لنکا روانہ

شائع September 23, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ویمنز ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی۔

روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ہیڈ کوچ محمد وسیم اور اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی میں عزم کا اظہار کیا۔

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ویمنز ورلڈکپ کا بڑا چیلنج ہے لیکن قومی ٹیم اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہے اور ورلڈکپ کے سب میچ ہی پریشر والے میچ ہوتے ہیں، تاہم کوشش ہوگی آغاز اچھا کریں تاکہ ورلڈکپ میں اچھا مومینٹم پکڑیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی شکست سمیت ماضی کی تمام چیزیں بھول کر ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، البتہ حالیہ ہوم سیریز سے مثبت چیزیں لے کر آگے بڑھیں گے۔

مزید کہا کہ کوشش ہوگی جو کنڈیشن ہوں ان کے مطابق کھیلیں، ورلڈکپ کا پریشر لئے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ورلڈکپ میں ٹیم کو دیکھ کر تیاری کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کوالیفائر سے اچھا کھیلتی چلی آرہی ہے، کراچی سے کیمپ کا آغاز کیا اور لاہور میں بھی تیاریاں کیں، تاہم اس سیریز میں وہ رزلٹ نہیں آئے جو چاہتے تھے لیکن ٹیم میں کافی بہتری نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ پریشر ہمیشہ پرفارمنس کا ہوتا ہے، سب کو امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گا، اچھی تیاری کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے کہ غلطیوں پر کام کریں، ابھی دو پریکٹس میچز بھی باقی ہیں ان بھی تیاری کا موقع ملے گا، ہماری کوشش تھی کہ ورلڈکپ جانے سے قبل مختلف کمبینیشن آزمائے جائیں۔

ویمنز ٹیم کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین نے کہا کہ ایشیاکی کنڈیشن پاکستانی کھلاڑیوں کو سوٹ کرتی ہیں، میں نے اپنی پاور ہٹنگ پر خاص کام کیا گیا ہے جو ورلڈکپ میں کام آئیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈکپ کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی، ورلڈکپ مہم کے آغاز سے قبل قومی ویمنز ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025