• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

13 سالہ بیٹی آن لائن ہراسانی کا شکار ہوئی، اکشے کمار کا انکشاف

شائع October 5, 2025
—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے ایک افسوسناک آن لائن ہراسانی واقعے کا انکشاف کیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 اکتوبر کو ممبئی میں ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ’سائبر آگاہی مہینے‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی نیتارا کمار ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، جہاں ایک نامعلوم شخص نے بیٹی سے نازیبا تصاویر بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

اداکار کے مطابق ان کی بیٹی ایک ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، جو کسی اجنبی کے ساتھ آن لائن کھیلا جا رہا تھا، کھیل کے دوران ایک پیغام آیا کہ آپ لڑکا ہیں یا لڑکی؟ جس پر ان کی بیٹی نے جواب دیا کہ لڑکی، اس کے بعد اگلا پیغام آیا کہ کیا آپ اپنی برہنہ تصاویر بھیج سکتی ہیں؟ یہ پیغام دیکھ کر ان کی بیٹی نے فوراً گیم بند کیا اور جا کر اپنی ماں کو پوری بات بتائی۔

اکشے کمار نے اپنی بیٹی کی فوری اور سمجھداری پر مبنی کارروائی کو قابلِ ستائش قرار دیا، لیکن خبردار کیا کہ ہر بچہ اتنا باخبر یا خوداعتماد نہیں ہوتا۔

انہوں نے معاشرے کو بچوں کو آن لائن دنیا کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اکشے کمار نے حکومتِ مہاراشٹرا سے درخواست کی کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں ساتویں تا دسویں جماعت کے طلبا کے لیے ہفتہ وار ایک خصوصی سائبر پیریڈ رکھا جائے، تاکہ بچوں کو انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور آن لائن گیمز میں درپیش خطرات کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائبر جرائم کی نوعیت اور شدت روایتی جرائم سے زیادہ سنگین ہوتی جا رہی ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025