بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز بنانے والے ’پہلے ایشیائی بلے باز‘ بن گئے

شائع October 12, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی/ایکس
— فائل فوٹو: پی سی بی/ایکس

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور ٹاپ آرڈر بیٹر بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنے نام کیا، بابر اعظم نے ڈبلیو ٹی سی کے 37 میچز میں 47.95 کے اوسط کے ساتھ 3021 رنز بنا لیے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابر اعظم کے بعد ایشیا میں دوسرا نمبر بھارتی کپتان شبمن گِل کا ہے، جنہوں نے39 میچز میں 2 ہزار 826 بنا رکھے ہیں۔

تاہم پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ڈبلیو ٹی سی میں رنز کے اعتبار سے مجموعی طور پر 8ویں نمبر پر موجود ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ اسکور کا ریکارڈ سابق انگلش کپتان جو روٹ کے پاس ہے، انہوں نے 69 میچز میں 6 ہزار 80 رنز بنا رکھے ہیں۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، تیسری پوزیشن پر مارنوس لبوشین، چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے موجودہ کپتان بین اسٹوکس براجمان ہیں۔

پانچویں نمبر پر ٹریوس ہیڈ، چھٹی پوزیشن پر عثمان خواجہ اور ساتویں نمبر پر زیک کرالے موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025