• KHI: Rain 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.7°C
  • KHI: Rain 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.7°C

جنوبی افریقہ کو شکست دینے پر چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

شائع October 15, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر محسن نقوی کی جانب سے جاری کیا گیا بیان پوسٹ کیا گیا ۔

چیئرمین پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، چیمپئین جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا، اس کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

اس سے قبل، پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی، قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی کو 10 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 14 جون 2025 کو کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمیئن شپ کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2026
کارٹون : 23 مارچ 2026