• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

اکشے کمار کے ساتھ بولی وڈ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، مدیحہ شاہ کا انکشاف

شائع October 19, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

ماضی کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ ایک بولی وڈ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، جسے انہوں نے اس وقت قبول نہیں کیا تھا۔

مدیحہ شاہ حال ہی میں پروگرام ’زبردست ود وصی شاہ‘ میں مہمان تھیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے یادگار لمحوں پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے زندگی کا سب سے خاص لمحہ وہ تھا جب انہوں نے مسلسل تین فلموں میں کام کیا، جن کے نام ’ن‘ سے شروع ہوتے تھے، یعنی نگینہ، نائلہ اور نرگس، یہ تینوں فلمیں بہت کامیاب رہیں اور انہی کی بدولت ان کی پہچان میں اضافہ ہوا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں ’ن‘ حرف سے بے حد لگاؤ ہے اور وہ ن سے شروع ہونے والی ہر چیز کو پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تھیٹر ڈراما ’جنم جنم کی میلی چادر‘ بھارت میں بھی بہت مقبول ہوا اور پاکستان سمیت بھارت سے کئی لوگ اسے دیکھنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔

مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ مشہور بولی وڈ فلم ’مہرہ‘ کی پیشکش بھی ہوئی، جو آج بھی اس گانے ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ کے لیے جانی جاتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے ملک میں ہی کام کرنا چاہتی تھیں۔

خیال رہے کہ بولی وڈ فلم ’مہرہ‘ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کاسٹ میں اکشے کمار، روینہ ٹنڈن اور سنیل شیٹھی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025