• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

پاکستان امن، ہم آہنگی، تحمل وبرداشت کی سرزمین ہے، نفرت، انتشار، دہشتگردی کی گنجائش نہیں، وزیراعظم

شائع October 20, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز / اسکرین گریپ
— فوٹو: ڈان نیوز / اسکرین گریپ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اجالوں، امن، ہم آہنگی ، تحمل اور برداشت کی سرزمین ہے، یہاں نفرت، فتنہ فساد، انتشار اور دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے اندھیروں اور نفرت کی تاریکی کو مٹانے کی جدوجہد میں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سب کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، دیوالی کے موقع پر پاکستان کی تمام اقلیتوں اور اکثریت کے مذہبی، سیاسی اور سماجی نمائندوں کی یہاں موجودگی تصور پاکستان کی عملی تصویر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو قائد اعظم نے جو تقریر کی تھی کہ آج میں اعلان کررہا ہوں کہ پاکستان میں تمام مذاہب، اپنی اپنی مساجد، ہندوؤں یا عیسائیوں کے مذہبی مقامات ہیں، سب کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ جاکر بغیر کسی خوف و ڈر کے اپنی رسومات ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے لے کر تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان، ہر محاظ پر اقلیتی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا، ہمیں آپ پر فخر اور ناز ہے، آج کا دن اس حقیقت کو مزید نمایاں کرتا ہے، مسلم اور غیر مسلم پاکستانی ملکر وطن عزیز کے خلاف ہونے والے کسی بھی شرانگیزی کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ناانصافی کے قابل افسوس اور قابل مذمت واقعات کو پاکستان کی اکثریت نے کبھی بھی پسند نہیں کیا اور ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے، آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں اقلیتی برادری نے بڑی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں بھی اقلیتیوں کی نمائندگی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پہلا سنگ میل وفاقی کابینہ کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دی جاچکی ہے، حکومت کی دوسری بڑی کامیابی قومی اقلیتی کمیشن بل کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری ہے تاکہ قومی اقلیتی کمیشن کو قانونی طور پر مضبوط کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پرائمری اسکولوں سے لے کر کالجز تک ہر سطح پر اقلیتوں کو وظائف دیے جارہے ہیں، یوتھ پروگرام کے تحت مختلف پروگرامز میں بھی اقلیتیوں کو پوری طرح شامل کیا جارہا ہے اور میرٹ کے علاوہ بھی سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی براردی کے لیے 5 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اجالوں، امن، ہم آہنگی ، تحمل اور برداشت کی سرزمین ہے، یہاں نفرت، فتنہ فساد اور انتشار اور دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے اندھیروں اور نفرت کی تاریکی کو مٹانے کی جدوجہد میں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025