• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

کراچی: مذہبی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشتگرد گرفتار

شائع October 23, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غلام اظفہر مہیسر نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنان کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس گروپ کو پڑوسی ملک سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے گارڈن ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان اسرار حسین گلگتی اور معصوم رضا عرف عامر اللہ عرف عمران موٹا کا تعلق کالعدم زینبیون سے ہے، یہ گروپ پڑوسی ملک سے آپریٹ ہورہا تھا،ملزمان سے 2ہینڈ گرنیڈ اور2پستولیں برآمد ہوئیں۔

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزم معصوم 20 روز قبل پاکستان آیا تھا، ملزم کے قبضے سےہٹ لسٹ بھی ملی ہے جس میں مزید اہداف تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے حالیہ دنوں میں گلستان جوہر سمامہ شاپنگ مال کے قریب قاری انس اور مئی 2025 میں شیر پاؤ کالونی میں قاری عبدالرحمٰن کو قتل کیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک پڑوسی ملک سے آہریٹ ہورہا تھا، ان کے سہولت کاروں کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے ان پر بھی ٹیرر فنانسگ کے کیس درج کئے جائیں گے۔

غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ کراچی میں ان دہشت گردوں کے دو چار سلیپر سیلز موجود ہیں جنھوں نے اسلحہ ڈمپ کررکھا ہے، یہ دہشت گرد کارروائیاں کرکے ہتھیار چھپا دیتے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش کچھ ہتھیاروں سے متعلق معلومات بھی ملی ہیں۔

شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا نیو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں یہی گروپ ملوث ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، انہوں نے بتایا کہ پولیس کلنگ کیسز پر بھی کام کیا جارہا ہے جو گروپ ملوث ہے اس کی نشاندی ہوگئی ہے جو جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

اظفر مہیسر نے بتایا کہ سندھ حکومت نے سی ٹی ڈی کے لیے علیحدہ پراسیکیوٹر مقرر کیے ہیں، ہماری تفتیش بہت بہتر ہوئی ہے،بدقسمتی سے اچھا کام اتنا ہائی لائٹ نہیں ہوتا، منفی چیزیں زیادہ پھیل جاتی ہیں، سی ٹی ڈی کی کارکردگی پہلے سے کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پچھلے ہفتے حیدرآباد سے 2 کیس ایسے ہوئے جس میں عمر قید کی سزا ہوئی، کراچی میں بھی ایک ہفتے کے دوران 3ملزموں کو دہشتگردی کے کیسز میں عمر قید کی سزا اور جرمانے ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025