• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Cloudy 12.7°C

میڈیا پرسنز کی توسط سے لاہور میں ’ پارٹیاں‘ ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسر محسن نواز

شائع October 27, 2025

لاہور سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر، موٹیویشنل اسپیکر اور ریڈیو میزبان محسن نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت میں خصوصی طور پر میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی توسط سے فحش اور ڈانس پارٹیوں کے انعقاد میں اضافہ ہوچکا۔

محسن نواز نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے لاہور میں پارٹیوں کے انعقاد سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی پارٹیاں ہوتی ہیں لیکن لاہور میں یہ شرح باقی شہروں کے مقابلے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاہور میں عام طور پر ڈانس پارٹیاں گیسٹ ہاؤسز میں ہوتی تھیں لیکن اب یہ سلسلہ کلبز اور بڑے بنگلوز میں ہونے لگا ہے اور کچھ مقامات پر یہ پارٹیاں یومیہ بنیادوں پر پوری پوری رات جاری رہتی ہیں۔

محسن نواز کا کہنا تھا کہ ڈانس پارٹیوں میں منشیات کا استعمال بھی عام ہوتا ہے، عام طور پر پارٹیوں میں جوڑوں کو آنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن اگر کوئی لڑکا تنہا بھی آئے تو بھی اسے آنے دیا جاتا ہے اور پارٹی میں اسے خاتون پارٹنر فراہم کرکے اضافی پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ڈانس پارٹیوں میں ملازمت پیشہ یا پڑھنے کے لیے لاہور میں رہنے والی لڑکیاں، طلاق یافتہ خواتین اور ماضی میں ڈانس، تھیٹر اور اسی طرح کے دیگر کام کرنے والی خواتین شرکت کرتی ہیں۔

ان کے مطابق ملازمت یا تعلیم کے لیے چھوٹے شہروں سے لاہور آنے والی لڑکیاں ہفتے کے اختتام پر چھٹی والے دن ایسی پارٹیوں میں جاتتی ہیں، اگر وہ خود پارٹی میں ڈانس نہ کریں تو انہیں کلب انتظامیہ کلب میں رونق کے لیے بلاتی ہے، انہیں پیسے بھی دیے جاتے ہیں اور منشیات بھی دی جاتی ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ڈانس پارٹیوں میں شرکت کے لیے فی بندہ 15 سے 20 ہزار روپے فیس ادا کرتا ہے جب کہ وہاں نشے کی گولیاں 800 روپے سے 300 ہزار روپے تک فراہم کی جاتی ہیں، جنہیں کھانے کے بعد انسان کو 4 سے پانچ گھنٹے تک بھوک تک کا احساس نہیں ہوتا۔

محسن نواز نے دعویٰ کیا کہ کلبز میں ڈانس کرنے والے افراد مذکورہ نشے کی گولیاں کھانے کے بعد ڈانس کرتے ہیں اور وہ گھنٹوں تک ڈانس کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ لاہور میں ایسی پارٹیاں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے توسط سے ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی جانب سے بتائی جانے والی باتیں پولیس رپورٹ سے لی گئی ہیں، تاہم انہوں نے پولیس رپورٹ سے متعلق وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025