• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ایشین یوتھ گیمز، والی بال مقابلے: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

شائع October 27, 2025
— فوٹو: پاکستانی والی بال فیڈریشن
— فوٹو: پاکستانی والی بال فیڈریشن

تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 1-3 سیٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے کے بعد انڈونیشیا کو شکست دی، پہلے سیٹ میں انڈونیشا نے پاکستان کو 22 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے زیر کیا۔

تاہم قومی ٹیم نے فورا ہی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کر لیے، پاکستان نے دوسرے سیٹ میں انڈونیشیا کو 13-25، تیسرے سیٹ میں 19-25 اور چوتھے سیٹ میں 24-26 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

والی بال مقابلوں کا فائنل میچ پاکستان اور ایران کے درمیان 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025