• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

یاسر نواز کے بیٹے کی رمضان چھیپا سے مفت کیک دینے کی درخواست، ویڈیو وائرل

شائع October 29, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کے بیٹے بالاج یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا سے آم کا مفت کیک دینے کی دلچسپ درخواست کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاسر نواز کی اپنے بیٹے بالاج یاسر کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے بیٹے نے اپنی پسندیدہ شخصیات کے نام بتائے۔

ویڈیو میں بالاج یاسر نے بتایا کہ وہ اداکار دانش نواز، بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور رمضان چھیپا کے مداح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں رمضان چھیپا اس لیے پسند ہیں کیونکہ وہ مفت میں کیک دیتے ہیں۔

بالاج یاسر نے رمضان چھیپا سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے آم کا مفت کیک دینے کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیک کے اوپر لکھ دیجئے گا کہ چھیپا صاحب کی طرف سے اور دکاندار کو کہہ دیجئے گا کہ بتانا نہیں کہ کیک چھیپا صاحب نے دیا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں چھیپا ویلفیئر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر رمضان چھیپا کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ رمضان چھیپا ایک بچے کے سالگرہ کے کیک کے بقیہ پیسے دیتے ہوئے دکاندار سے کہہ رہے تھے کہ بچے کو وہی کیک دے دیجیے جو وہ چاہتا ہے، باقی قیمت وہ ادا کر دیں گے اور کیک پر لکھ دیجیے گا کہ ’چھیپا صاحب کی طرف سے سالگرہ کا تحفہ‘۔

رمضان چھیپا نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ بچے کو میرے بارے میں نہ بتائیے گا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسی جملے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025