• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

مداح مجھے ’سیریل کسر اور لوور بوائے‘ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، عمران ہاشمی

شائع October 29, 2025
—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بولی وڈ کے معروف اداکارعمران ہاشمی نے کہا ہے کہ لوگ اب بھی انہیں ماضی جیسے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں، شائقین کی خواہش ہے کہ وہ اب بھی ’سیریل کسر اور لوور بوائے‘ کے طور پر نظر آئیں۔

بھارتی اخبار ’دکن ہیرالڈ‘ کے مطابق عمران ہاشمی نے حال ہی میں فلم پروموشن کی ایک تقریب میں ایک سوال پر بتایا کہ لوگ اب بھی ان کے ماضی کے کرداروں کو بھلا نہیں پائے۔

عمران ہاشمی سے جب حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’باسٹرڈز آف بولی وڈ‘ میں اپنے مہمان کردار سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کا مختصر کردار کافی وائرل ہوگا لیکن اتنا وائرل ہوگا، انہیں اس کی امید نہیں تھی۔

عمران ہاشمی کے مطابق ویب سیریز کے ہدایت کار آریان خان بھی جانتے تھے کہ ان کی مہمان اداکاری کا کلپ وائرل ہوگا لیکن اتفاق سے ان کے مختصر کردار کی جھلک توقع سے زیادہ وائرل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ’باسٹرڈز آف بالی ووڈ‘ کے مختصر کردار نے شائقین کو ان کی پرانی رومانوی شخصیت کی یاد دلادی اور ان میں نئی لہر دوڑ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ شائقین کافی عرصے سے ان کے رومانوی کرداروں کو یاد کر رہے تھے اور پھر جب انہیں ان کے ماضی کے کرداروں کی جھلک دیکھنے کو ملی تو وہ اچانک پھیل گئی۔

عمران ہاشمی کے مطابق ان کے مداح ان کی کلاسیکی ’لوور بوائے اور سیریل کسر‘ کی جھلک کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں اور انہیں بھی اس پر کوئی غصہ نہیں آ رہا۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’باسٹرڈز آف بولی وڈ‘ میں عمران ہاشمی کو مختصر کردار میں دکھایا گیا تھا، ویب سیریز میں دکھایا گیا تھا کہ انہیں دیکھتے ہی ویب سیریز کے کچھ کردار رومانوی ہوگئے۔

عمران ہاشمی کے مختصر کردار کلپ خوب وائرل ہوئی تھی اور اس پر صارفین نے ان کے ماضی کو یاد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ماضی کی طرح رومانوی، بولڈ اور بوس و کنار والے کردار ادا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025