• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے

شائع October 30, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت اور سینئر اداکار عزیر عباسی تین دن قبل انتقال کر گئے، جس سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

عزیر عباسی کا تعلق ایک تخلیقی خاندان سے تھا، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جب کہ ان کے بھتیجے شمعون عباسی ایک معروف اداکار، لکھاری اور ڈائریکٹر ہیں۔

اداکار نے اپنے کیریئر میں کئی مشہور کردار ادا کیے، جن میں جیو ٹی وی کے ہٹ ڈراما سیریل ’انتقام‘ میں رشید بابا کا کردار شامل ہے، اس ڈرامے نے ناظرین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور عزیر عباسی کی عمدہ اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

عزیر عباسی کی اردو بولنے کی مہارت اور جذباتی اداکاری نے انہیں پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ایک محترم مقام دلوایا۔

طویل کیریئر کے دوران عزیر عباسی نے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن میں ’کراچی ڈویژن‘ (2021)، ’باشو‘ (2023)، ’ہیر رانجھا‘ (2012) اور ’کھلونا‘ شامل ہیں، ان کی اداکاری میں جوش و جذبہ اور کردار میں زندگی دینے کی صلاحیت ہمیشہ ناظرین کو متوجہ کرتی تھی۔

شمعون عباسی اپنے چاچو کے انتہائی قریب تھے اور انہوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ان کے پیارے چچا، جو ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے تھے اور دوست تھے، اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

شمعون عباسی نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ عزیر عباسی کی روح کے سکون کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں اور ان کے لیے دعا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025