• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

سوشل میڈیا اسٹار شہزادی ثمرہ کا ٹی وی شوز سے متعلق انکشاف

شائع October 30, 2025

اپنی آواز اور سادہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر شہزادی ثمرہ نے پاکستانی ٹی وی چینلز سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کسی بھی ٹی وی چینل نے کوئی معاوضہ نہ دیا۔

شہزادی ثمرہ اے آر وائے ڈیجیٹل کے ندا یاسر مارننگ شو سمیت نیوز 24 کے متھیرا کے شو کے علاوہ دیگر شوز میں بھی شریک ہوئی تھیں جب کہ انہوں نے متعدد پوڈکاسٹرز کو انٹرویوز بھی دیے۔

شہزادی ثمرہ اپنی سادہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، ان کی آواز پر ماہرہ خان سمیت دیگر اداکارائیں بھی ویڈیوز بناتی نظر آتی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

حال ہی میں شہزادی ثمرہ نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی مشکلات اور شہرت سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے جب کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ مزید بھی تعلیم حاصل کریں۔

ان کے مطابق وہ اور ان کی بڑی بہن ملازمت کرتی ہیں تاکہ وہ گھر کے اخراجات چلا سکیں، وہ اپنی والدہ اور گھر کو سپورٹ کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شہزادہ ثمرہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی پوڈکاسٹر یا ٹی وی چینل نے شو میں شرکت کا معاوضہ نہیں دیا۔

شہزادی ثمرہ کا کہنا تھا کہ ندا یاسر اور متھیرا نے بھی انہیں پیسے نہیں دیے تھے لیکن ان کے شوز میں شرکت کے بعد ان کی فین فالوونگ بڑھی، انہیں شہرت ملی، ان کا نام بنا اور وہ اسی میں ہی خوش ہیں۔

ان کے مطابق انہیں کسی پوڈکاسٹر نے بھی پیسے نہیں دیے جب کہ ان کی اور بہن کی ملازمت سے وہ ماہانہ 70 ہزار روپے تک کما لیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی تنخواہ 37 ہزار روپے ہے جب کہ ان کی بڑی بہن کی تنخواہ کو ملا کر دونوں بہنیں ماہانہ 70 ہزار روپے کما لیتی ہیں، جس سے گھر کے اخراجات چلتے ہیں۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے سخت محنت کرکے ان کی پرورش کی اور 2001 میں اپنا گھر خریدا لیکن اب وہ ملازمت کرکے گھر کے اخراجات چلاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025