• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

مشترکہ خاندانی نظام بہتر ہے یا نہیں؟ حسن احمد نے بتادیا

شائع October 31, 2025
— فوٹو: ریویو پی کے
— فوٹو: ریویو پی کے

اداکار حسن احمد نے مشترکہ خاندانی نظام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ اور علیحدہ خاندانی نظام دونوں کے اپنے الگ مسائل ہوتے ہیں۔

ڈراما ’جمع تقسیم‘ ان دنوں ہم ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے، جس میں مشترکہ خاندانی نظام کی تلخ حقیقتوں کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا ہر کردار اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے اور ہر ایک کی الگ کہانی ہے، یہی وجہ ہے کہ ناظرین ہر کردار میں خود کو کسی نہ کسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔

حسن احمد نے حال ہی میں اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان سے ڈراما ’جمع تقسیم‘ کے اہم موضوع یعنی مشترکہ خاندانی نظام پر رائے پوچھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اور علیحدہ خاندانی نظام دونوں کے اپنے الگ مسائل ہوتے ہیں اور یہ فیصلہ وقت اور حالات پر منحصر ہوتا ہے کہ کون سا نظام زیادہ موزوں ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اپنے والدین، اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں اور سب باہمی محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایسا مشترکہ خاندانی نظام بہتر ہوتا ہے جو چھوٹی فیملیز پر مشتمل ہو، کیونکہ بڑے خاندانی نظام میں مسائل بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025