واسع چوہدری کا ہمایوں سعید کے ’دل پھینک‘ ہونے کے تصور پر ردعمل
اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری نے ہمایوں سعید کے ’دل پھینک‘ ہونے کے تصور پر اپنا ردعمل دیا۔
حال ہی میں پروگرام ’گپ شپ وِد واسع چوہدری‘ میں ہمایوں سعید کے بھائی اور اداکار سلمان سعید نے شرکت کی۔
سلمان سعید نے بتایا کہ ان کی شادی سے قبل اکثر لڑکیاں ان پر الزام لگاتی تھیں کہ وہ ان کا استعمال کرتے ہیں، ان کی اس بات پر پروگرام کے میزبان قیصر پیا نے کہا کہ آج ثابت ہوا کہ سلیمان سعید واقعی ہمایوں سعید کے بھائی ہیں۔
میزبان واسع چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہمایوں سعید اصل میں بہت چالاک ہیں اور سالہا سال سے انہوں نے لوگوں کے ذہنوں میں اپنا ’دل پھینک‘ والا تصور قائم رکھا ہوا ہے تاکہ لوگ ان کا تذکرہ کرتے رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ سوچتے تھے کہ ہمایوں سعید کے بارے میں جب بھی اس قسم کی افواہیں آتی ہیں تو وہ ان افواہوں کا جواب کیوں نہیں دیتے، لیکن بعد میں انہیں سمجھ آیا کہ یہ باتیں ہمایوں سعید کو ہمیشہ متعلقہ رکھتی ہیں، اس لیے انہیں جواب دینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
واسع چوہدری کے مطابق ہمایوں سعید نے یہ تصور دوسروں کے ذریعے قائم ہونے دیا ہے۔
اسی دوران سلیمان سعید نے خود پر اور اپنے بھائی پر ہونے والی تنقید پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ انہیں تنقید پر غصہ آتا ہے، جب کہ ہمایوں سعید ہمیشہ پرسکون رہتے ہیں۔
سلیمان سعید کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ ہمایوں سعید کو بھی غصہ آتا ہوگا، لیکن وہ تنقید پر ردعمل نہیں دیتے اور پرسکون رہتے ہیں، جو کہ وہ خود بھی ان سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی