• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں، یہ نہ کہیں کہ شادی نہ کی جائے، روبی انعم

شائع October 31, 2025

تھیٹر اداکارہ روبی انعم نے شوبز سے وابستہ خواتین کو اپیل کی ہے کہ وہ طلاق کو پروموٹ کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ شکنی کریں اور سر عام کہیں کہ ’طلاق‘ بری چیز اور برا عمل ہے۔

روبی انعم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلاق کے معاملے پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا جائے اور اس بات پر تعجب کیا کہ خواتین طلاق کو پروموٹ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک بڑی ہی مشہور اداکارہ فخر سے کہتی ہیں کہ انہوں نے شادی کے 35 سال بعد طلاق لی، کیوں کہ وہ مزید برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ 35 سال کہنے کا مطلب وہ اداکارہ نہیں جس متعلق سمجھا جا رہا ہے، وہ ایسے ہی عام بات کر رہی ہیں کہ کوئی بھی اداکارہ یہ کیوں کہتی ہے کہ انہوں نے شادی کے 35 سال یا اتنے سارے سال بعد طلاق لی؟

روبی انعم کا کہنا تھا کہ طلاق جیسی بری چیز کوئی نہیں، ہر کسی کو اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، طلاق کو پروموٹ کرنے سے نوجوان بچیاں غلط اثر لے سکتی ہیں۔

ان کے مطابق اداکاراؤں کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ انہوں نے شادی میں بہت ظلم برداشت کیے، انہیں اچھی اور مثبت بانیں بتانی چاہیے، بری باتیں بتا کر طلاق کو پروموٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز سے وابستہ خواتین سمیت دوسری خواتین کو یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ تشدد برداشت نہیں کرسکتی تھی، اس لیے طلاق لی اور یہ کہ شادی کے بعد تشدد برداشت کرنا پڑے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی شوبز خاتون کا نام نہیں لے رہیں، وہ عام رجحان پر بات کر رہی ہیں، شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز کی خواتین کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ شادی نہیں کرنی چاہیے، وہ طلاق کے بعد بہت خوش ہیں، انہوں نے شادی میں بہت تکلیفیں دیکھی اور کاٹیں۔

روبی انعم نے کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر شوبز سے وابستہ تمام خواتین سے اپیل کی کہ وہ شادی جیسے رشتے کو پروموٹ کریں، وہ طلاق کی ترویج نہ کریں، طلاق برا عمل ہے، اسے برا کہا جائے اور اس کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025