بادشاہ چارلس نے ’ریپ‘ الزامات کے بعد اینڈریو سے شاہی خطاب واپس لے لیا
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو سے ’پرنس‘ (شہزادے) کا خطاب واپس لیتے ہوئے انہیں ونڈسر کے شاہی محل سے بھی نکال دیا جب کہ کچھ دن قبل انہوں نے بعض اعزازات انہوں نے خود چھوڑے تھے ۔
شاہی محل کے مطابق یہ قدم جیفری ایپسٹن اسکینڈل سے شاہی خاندان کو دور رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت ورجینیا رابرٹس نامی خاتون نے اینڈریو پر تین مرتبہ سیکس کرنے کا الزام لگایا تھا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 65 سالہ اینڈریو جو بادشاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اور مرحوم ملکہ ایلزبتھ کے دوسرے بیٹے ہیں حالیہ برسوں میں اپنے رویے اور جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹن سے تعلقات کی وجہ سے شدید دباؤ میں رہے ہیں، ان پر چند سال سے تنقید کی جا رہی تھی۔
تاہم حال ہی میں ورجینیا رابرٹ کی یادداشت کی کتاب سامنے آنے کے بعد بادشاہ چارلس نے بھائی کے خلف اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے اینڈریو کو تمام شاہی خطابات سے محروم کر دیا، جس کے بعد اب وہ صرف اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانے جائیں گے۔
بکنگھم پیلس کے مطابق اینڈریو کو لندن کے مغرب میں ونڈسر اسٹیٹ پر واقع رائل لاج محل کا لیز واپس کرنے کا رسمی نوٹس جاری کر دیا گیا اور وہ مشرقی انگلینڈ کے سینڈرنگھم اسٹیٹ پر نجی رہائش کی طرف منتقل ہوں گے۔
شاہی محل نے اپنے بیان میں متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدری بھی کی اور کہا کہ اینڈریو کے انکار کے باوجود انہیں دی گئی سزائیں ضروری سمجھی گئیں۔
اینڈریو سے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اعزازات اور خطابات سمیت عہدے واپس لیے جاتے رہے ہیں اور 2022 میں جنسی بدسلوکی کے الزامات کی وجہ سے ان سے فوجی روابط اور شاہی سرپرستیاں بھی چھین لی گئی تھیں۔
سال 2022 میں انہوں نے ورجینیا رابرٹ نامی خاتون سے تصفیہ بھی کیا تھا، حالانکہ وہ ان کے الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔
آسٹریلوی نژاد برطانوی خاتون ورجینیا رابرٹ نے الزام لگایا تھا کہ اینڈریو نے ان کے ساتھ نوعمری میں سیکس کیا اور سیکس کے وقت اینڈریو نے ایسا محسوس کروایا جیسے سیکس کرنا ان کا پیدائشی حق ہو۔
ورجینیا رابرٹ اپریل 2025 میں کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں اور حال ہی میں ان کی یادداشت کی اشاعت سے یہ معاملہ دوبارہ اجاگر ہوا ہے۔
ورجینیا رابرٹس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی تعلق کو اپنا ’پیدائشی حق‘ سمجھا۔
ورجینیا رابرٹس نے کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ جیفری ایپسٹن کے نجی جزیرے پر ایک اور موقع پر شہزادہ اینڈریو کے ساتھ ایک گروپ جنسی سرگرمی میں شامل کی گئیں، جہاں دیگر کم عمر لڑکیاں بھی موجود تھیں اور سب نے اینڈریو کے ساتھ گروپ سیکس کیا۔












لائیو ٹی وی