• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان

شائع November 1, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے، کیونکہ اس کے جنوبی ایشیا پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک حالیہ پیش رفت ہے، جسے آج صبح نافذ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم خاص طور پر امن، سلامتی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے حوالے سے اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو تصدیق کی تھی کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے ’ایکس‘ پوسٹ میں بتایا کہ یہ فریم ورک خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی اشتراک میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہماری دفاعی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے‘۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق یہ ملاقات کوالالمپور میں ہونے والے آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ-پلس کے موقع پر ہوئی تھی، جو ہفتہ سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد پیٹ ہیگسیتھ نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دنیا کی سب سے اہم امریکی-بھارتی شراکت داریوں میں سے ایک ہے، ہمارا اسٹریٹجک اتحاد باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور ایک محفوظ و خوشحال بحیرہ ہند-بحرالکاہل خطے کے عزم پر قائم ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025