کراچی: گاڑیوں پر نئی اجرک والی نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع
سندھ حکومت نے گاڑیوں کی پرانی نمبر پلیٹس کو نئی اجرک تھیم والی پلیٹس سے تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جمعہ کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بتایا کہ تمام اقسام کی گاڑیوں کے لیے موجودہ نمبر پلیٹس کو نئی سیکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس سے تبدیل کرنے کی مدت 31 دسمبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے، جو پہلے 31 اکتوبر 2025 مقرر تھی۔
اس سے قبل اگست میں، سندھ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی تھی۔












لائیو ٹی وی