• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

چیئرمین پی سی بی نے غنی لاہور اسکول کرکٹ کپ 2025 کا افتتاح کردیا

شائع November 1, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسکول سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے غنی لاہور اسکول کرکٹ کپ 2025 کا افتتاح کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تقریب میں ٹورنامنٹ کھیلنے والی 8 ٹاپ سکول ٹیموں کے کھلاڑیوں سے متعارف کرایا گیا۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے پی سی بی کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے بہترین بیٹر، باؤلر، آل راؤنڈر اور وکٹ کیپر کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جب کہ سکول کپ کے سیمی فائنل اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے نوجوان کھلاڑیوں کو فٹنس اور خوراک پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، لاہور: (اسامہ غوری) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں سکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025