• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

بھارتی اداکارہ شہناز گل کے دل کے قریب کونسا پاکستانی گانا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

شائع November 3, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے بتایا کہ پاکستانی گانا ’میں ہار گئی ہاں‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

شہناز گل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے اپنے جذباتی تعلق کا اظہار کیا، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس انٹرویو میں انہوں نے مشہور پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے او ایس ٹی ’میں ہار گئیان‘ سے اپنے خاص تعلق کے بارے میں بات کی۔

یہ ڈراما سال 2024 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا گیا تھا اور پاکستان کے کامیاب ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، اس میں فہد مصطفی اور ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

شہناز گل نے کہا کہ پاکستانی گانے ’میں ہار گئیان‘ کے الفاظ نہیں بلکہ اس کی موسیقی کا ایک حصہ ان کی اپنی زندگی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گانے کا یہ خاص حصہ انہیں ان کی شناخت کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ وہ کون ہیں۔

واضح رہے کہ شہناز گل کے ساتھی اداکار سدھارتھ شُکلا سے رومانوی تعلق تھا، تاہم ستمبر 2021 میں اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، اس صدمے کے بعد شہناز گل کچھ عرصے کے لیے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں۔

سدھارتھ شُکلا کے انتقال کے چند ماہ بعد، شہناز گل دوبارہ شوبز میں واپس آئیں اور آج وہ بولی وڈ کی معروف فنکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

شہناز گل نے 2023 میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ذریعے بولی وڈ میں اپنا پہلا قدم رکھا اور اس کے ذریعے کافی پہچان حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025