پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز کا ٹائٹل جیت لیا
پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز کا ٹائٹل جیت لیا، قومی ٹیم نے فائنل میں کویت کو 44 رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے ہانک کانگ سپر سکسز کے فائنل میں کویت کو 44 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، کپتان عباس آفریدی نے صرف 11 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
قومی بلے باز عبدالصمد نے 13 گیندوں پر 42 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چکے شامل تھے جب کہ خواجہ نافع نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 6 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
کویت کی جانب سے مِیت بھوسار نے 2 اوورز میں 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں کویت نے بھی پہلے اوور میں 32 رنز بنائے، تاہم بعد میں قومی باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو آخری اوور میں 92 رنز پر ڈھیر کردیا۔
کویت کی جانب سے میت بھوسار 33 اور عدنان ادریس 30 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان یاسین پٹیل نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 2 اوورز میں 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عبدالصمد، عباس ٖآفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔












لائیو ٹی وی