• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

ٹرمپ کی دستاویزی فلم میں ایڈیٹنگ پر تنقید کے بعد ’بی بی سی‘ کے اعلیٰ عہدیدار مستعفی

شائع November 10, 2025
ویڈیو کلپس کو اس طرح جوڑا گیا کہ ایسا لگا جیسے امریکی صدر نے حامیوں سے کہا کہ ’وہ کیپٹل ہِل چلیں اور ’زوردار لڑائی کریں‘ — فوٹو: ایکسیوس
ویڈیو کلپس کو اس طرح جوڑا گیا کہ ایسا لگا جیسے امریکی صدر نے حامیوں سے کہا کہ ’وہ کیپٹل ہِل چلیں اور ’زوردار لڑائی کریں‘ — فوٹو: ایکسیوس

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور چیف ایگزیکٹو برائے نیوز ڈیبرہ ٹرنَس نے ادارے پر جانبداری کے الزامات لگنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے، الزامات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر میں مبینہ طور پر کی گئی ایڈیٹنگ بھی شامل ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ نے کئی دنوں تک ایک اندرونی دستاویز پر رپورٹ دی تھی، جو بی بی سی کے ایک سابق مشیر برائے معیار نے تیار کی تھی۔

اس میں متعدد غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں 6 جنوری 2021 کو صدر ٹرمپ کی تقریر میں کی گئی ایڈیٹنگ بھی شامل تھی۔

ایک برطانوی وزیر نے اتوار کو ان الزامات کو انتہائی سنگین قرار دیا اور کہا کہ بی بی سی نے ایک نمایاں دستاویزی پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر میں ایڈیٹنگ کی۔

ثقافت، میڈیا اور کھیل کی وزیر لیزا نینڈی نے کہا کہ یہ الزامات تشویشناک ہیں، جب کہ بی بی سی نے اعلان کیا کہ اس کے چیئرمین سمیر شاہ پیر کے روز ایک پارلیمانی کمیٹی کے سامنے وضاحت پیش کریں گے۔

میڈیا اداروں، بشمول بی بی سی نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ اس وضاحت میں معذرت شامل ہونے کی توقع ہے۔

تشویش کا مرکز وہ ویڈیو کلپس ہیں جنہیں اس طرح جوڑا گیا کہ ایسا لگا جیسے امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہِل کی طرف چلیں اور ’زوردار لڑائی کریں‘۔

تاہم، مکمل ویڈیو میں صدر نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ چلیں گے اور ہم اپنے بہادر سینیٹرز اور کانگریس کے مرد و خواتین ارکان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025