مس یونیورس پاکستان کا رنگت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

شائع November 11, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے ان لوگوں کو کرارا جواب دے دیا جو ان کی رنگت پر تنقید کر رہے تھے۔

روما ریاض مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، جو کہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہوگا۔

مس یونیورس پاکستان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبصرے اکثر رنگ پرستی سے پیدا ہوتے ہیں، جو لوگوں کو یہ سکھاتی ہے کہ گوری رنگت کی تعریف کریں اور اپنی اصل جڑیں بھول جائیں۔

روما ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جڑوں، اقدار اور اپنی جلد کے ہر رنگ سے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جلد اُن خواتین کی رنگت جیسی ہے، جنہوں نے ہمارے گھر، خاندان بنائے اور اپنی قوم کو دل میں بسا کر رکھا۔

روما ریاض نے کہا کہ وہ فخر سے پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، لیکن وہ جنوبی ایشیائی خواتین کی ایک نئی نسل کی بھی نمائندگی کرتی ہیں جو معاشرے کے تنگ نظری والے معیار میں فٹ نہیں بیٹھتی۔

ویڈیو میں اردو میں پاکستانیوں کے لیے مخصوص پیغام میں روما ریاض نے سوال اٹھایا کہ آخر لوگ اپنے ہی لوگوں سے نفرت کیوں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو یہ بتاتی ہیں کہ پاکستان کے لوگ ملک کی سب سے خوبصورت چیز ہیں اور دنیا پوچھتی ہے کہ وہی لوگ اُن کے بارے میں اتنی منفی باتیں کیوں پھیلاتے ہیں۔

روما ریاض نے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا کو پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، لیکن اگر آپ کے پاس کچھ اچھا کہنے کو نہیں ہے، تو براہ کرم پاکستان کی عزت کے لیے کچھ نہ کہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ایسی تمام لڑکیاں جنہیں رنگت، جرات مند یا مختلف ہونے پر لیبل کیا جاتا ہے، ان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی جتنی ممکن ہو سکے اتنی نمائندگی کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025